ایڈمنسٹریٹر کراچی کے خلاف سازشی افسران گروپ نے سازشیں شروع کردیں،رباب جعفری

آفیسرز ایکشن کمیٹی کراچی کی صدر رباب جعفری نے کہا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے خلاف سازشی افسران گروپ نے سازشیں شروع کردیں۔ عید الاضحی اور محرم کی وجہ سے مرتضی وہاب کو ورکنگ ڈے نہیں ملے اسکا بھی سیاسی جماعت کے ایماء پر پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ رباب جعفری نے کہا کہ وہ قابل غیر تعینات افسران کو لگانے کا آغاز کریں۔
ہر محکمہ کی ریکوری چیک کریں ایک سال کی کارکردگی میں منفی نتائج والے افسران کو گھر بھیجیں۔ بعض محکموں کو اب بھی پرانی بلدیاتی قیادت کنٹرول کر رہی ہے۔ لینڈ، اسٹیٹ، انسداد تجاوزات، پی ڈی اورنگی،، فنانس، ای اینڈ آئی پی، سی ایس آر، اسٹور، وہیکل، اکاموڈیشن، بس ٹرمینلز، انجئرنگ، کچی آبادی عباسی شہید، ایچ آر ایم کے کچھ افسران، لاء ڈپارٹمنٹ، میونسپل سروسز، ویٹرنری خاص سازشوں کا گڑھ ہیں۔

یہاں کوئک مارچ اور فوری ایکشن کی ضرورت ہے۔ مرتضی وہاب پر دبائو کے لئے نئی ٹیم بھی اتاری گئی ہے جو سابقہ بلدیاتی قیادت کی ہدایات پر عمل کر رہی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کے علاوہ ایم سی اس گروپ کی سرپرستی کر رہے ہیں اس لئے فوری اقدامات نا گزیر ہو چکے ہیں۔رباب جعفری نے کہا کہ مرتضی وہاب ہی شہر کی حالت بدلیں گے۔ وہ کسی بھی دن غیر متحرک نہیں رہے۔
کراچی کو دوبارہ مقتل گاہ اور دبائو کی سیاست کا مرکز نہیں بننے دیں گے۔ مرتضی وہاب کے ساتھ ہیں۔ آفیسرز ایکشن کمیٹی ہر اول دستہ کا کردار ادا کریگی۔ انہیں اصل کلپرٹس سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ شہر کی ترقی ہماری ترجیح ہے اسکے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔بعض افسران گروپنگ سے باز نہیں آرہے۔ مرتضی وہاب پوری ٹیم تبدیل کریں۔ بشیر صدیقی اداکاری کر رہے ہیں۔ آٹھ سالوں سے دھمکی نہیں ملی۔ اب کون دے رہا ہے وہ تو خود اسی جماعت کا حصہ ہیں

متعلقہ خبریں