کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پراجیکٹ اور نیسپاک کے درمیان تکنیکی معاونت کا ایک معاہدہ کراچی میں طے پایا۔ اس معاہدے کے تحت نیسپاک کراچی واٹر بورڈ میں ھونے والی اصلاحات اور فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ھوئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پراجیکٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید صلاح الدین احمد نے بتایا کہ اس معاہدے کا مقصد پراجیکٹ کے تحت ھونے والے اقدامات، جن میں کراچی کے شہریوں کو پانی اور سیوریج کی خدمات کی فراہمی،خصوصا کراچی کی کچی آبادیوں میں پانی اور سیوریج سروسز کی فراہمی، میٹروں کی تنصیب، پانی کی لیکیج اور چوری کو روکنے کے مؤثر اقدامات اورکلوری نیشن کی بہتر سہولیات کی فراہمی جیسے کاموں میں نیسپاک کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔ جس سے نہ صرف کراچی کے عام شہریوں کو پانی اور نکاسی آب کی بہترین سہولیات میسر ھونگی بلکہ کراچی میں موجود کچی آبادیوں کو جو کہ ماضی میں عدم توجہی کا شکار رہی ھیں، کو بھی اس نیٹ ورک کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ وہاں رہنے والے لوگوں کا معیار زندگی بھی بہتر بنایا جا سکے۔
کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید صلاح الدین احمد اور نیسپاک کی جانب سے انوائرمنٹ اینڈ پبلک ھیلتھ ڈویژن کے وائس پریذیڈنٹ محمد زبیر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر نیسپاک کے پراجیکٹ منیجر عامر منیر، کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے پراجیکٹ منیجر عبد الرحمان شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹمنٹ آصف خان اور جی آئی ایس اسپیشلسٹ فاروق احمد لغاری بھی موجود تھے۔
متعلقہ خبریں