سندھ حکومت کا کچرا اٹھانےکا ٹیکس یوٹیلیٹی بل میں وصول کرنےکا فیصلہ کچرا اٹھانےکا ٹیکس 100سے300 روپے سوئی گیس بل میں لیا جائے گا۔
کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) ترجمان سالڈ ویسٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کچرا اٹھانے کا ٹیکس جمع کرنے کیلئے سوئی سدرن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ گھروں کے باہر سے کچرا اٹھانےکا ٹیکس سوئی گیس کےبل میں لیا جائےگا، کچرا اٹھانے کے ٹیکس سے سالانہ 5 ارب جمع ہونے کی توقع ہے۔ترجمان سالڈ ویسٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات سندھ کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمارتوں،فلیٹس،گھروں اور صنعتوں سےکچرا اکٹھا کیا جائے گا،ل اور رہائشی علاقوں سے 100 سے 300 روپے ٹیکس لیا جائے گا۔ترجمان سالڈ ویسٹ کا کہنا ہے کہ بورڈ کے اپنے ذرائع سے ریونیو جمع کرنے کے لئے ان اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل سندھ حکومت کنزرونسی ٹیکس وصولی کے لئے کے الیکٹرک کو بھی خط لکھ چکی ہے جبکہ وفاق نے کے الیکٹرک کے بلوں میں کنزرونسی ٹیکس وصول کرنے کی مخالفت کی ہے۔ جس پہ عوامی حلقوں میں بھی تنقید کی جا رہی ھے