اراکین پنجاب اسمبلی پر مشتمل وفد کا وی ایکسپو ہیڈ آفس کا دورہ
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی ملک نوشیر انجم لنگڑیال، ایم پی اے سہیل خان، ایم پی اے چوہدری کاشف پنسوٹہ اور پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اسد زمان چیمہ پر مشتمل وفد کا ورچوئل ایکسپو (وی ایکسپو)کے مرکزی ہیڈ آفس کا تفصیلی دورہ۔ بانی و چیف ایگزیکٹو وی ایکسپو نعیم ثاقب اور ان کی ٹیم نے صوبائی اسمبلی کے وفد کا بھرپور استقبال کیا۔ وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر پنجاب اسمبلی سجاد صدیقی، عامر خورشید اور دیگر بھی تھے۔
اس موقع پر صوبائی اسمبلی پنجاب کے وفد نے ملک بھر میں تجارتی سرگرمیوں بالخصوص کورونا وبا کے دور میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے پر ورچوئل ایکسپو کی خدمات کو سراہا۔ وفد کا کہنا تھا کہ ورچوئل ایکسپو ایک شاندار آئیڈیا ہے جو ملک بھر کے کسی بھی کونے میں بیٹھے ہوئے شخص تک تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کو صرف ایک بٹن دبانے سے آگاہ کر دیتا ہے۔ اس موقع پر سی ای او وی ایکسپو نعیم ثاقب نے وفد کے شرکا کو بریفنگ دی اور ملاقات میں تجارتی، ثقافتی، سیاسی اور سماجی امور بھی زیر غور لائے گئے۔