(ن) لیگی ایم پی اے کیخلاف پودے چوری کرنے کا مقدمہ درج
ایف آئی آر تھانہ دھلے میں پی ایچ اے کے کیئر ٹیکر عرفان کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں کہا گیا ہےکہ 11 اگست کی شام ساڑھے چار بجے توفیق بٹ 7 نامعلوم افراد کے ہمراہ کار اور دو رکشوں پر شاہین آباد آئے جہاں سے وہ ایک ہزار پودے اور ورلڈ ریکارڈ والے پینا فلیکس لے کر فرار ہوگئے۔
دوسری جانب اس بارے میں توفیق بٹ کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ ڈپٹی کمشنر نے درج کروایا ہے کیونکہ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں کم فاصلے پر پودے لگانے کے خلاف صوبائی اسمبلی میں درخواست جمع کروائی تھی۔