ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے بارش کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کیا،
اس موقع پر سی ای او میونسپل کارپوریشن احسن عنایت سندھو بھی ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کوٹ رنجیت ، بھکھی روڈ ، رحمت کالونی ، گوجرانولہ روڈ کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات کے ساتھ ڈسپوزل اسٹیشنز کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے بارش کے دوران پانی کی نکاسی کے انتظامات کرنے میں مصروف میونسپل کارپوریشن کے عملے کو شاباش دی اور ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے۔ موسلا دھار بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی فوری ممکن بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش میں نشیبی علاقوں کا جائزہ لینے کا مقصد نکاسی آب کو فوری یقنیی بنانا ہے تاکہ علاقہ مکینوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔۔۔۔۔۔۔۔