ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرخرم شہزاد نے کہاکہ پیشہ ورانہ امور میں صداقت، ذمہ داری اور احساس انسانیت شامل ہو جائے

و وہ عبادت بن جاتی ہے۔گذشتہ دنوں تحصیل رحیم یار خان کے علاقہ رکن پور سے گزرنے والی ڈالس برانچ اور رکن پور مائنر میں پڑنے والے شگاف کی اطلاع ملتے ہیں جس پیشہ ورانہ انداز سے اسسٹنٹ کمشنر حیم یار خان عظمان چوہدری اور ان کی ٹیم نے ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کیا وہ قابل فخرہے۔یہ بات انہوں نے رکن پور نہروں میں شگاف پڑنے کے بعد امدادی کاموں میں حصہ لینے والے محکمہ مال کے افسران اور اہلکاران میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ مال کی ٹیم نے مقامی افراد کی اطلاع پر بروقت امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور محکمہ انہار سے پہلے نہر میں پڑنے والے شگاف سے متاثرہ افراد کی مدد کو پہنچے اور تمام ریسکیو اداروں اور محکمہ انہار کی امدادی سرگرمیوں میں معاونت کی۔اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر وہ اطلاع ملتے ہیں موقع پر پہنچے اور محکمہ مال کی ٹیم کو متحرک کیا۔انہوں نے بتایا کہ تحصیلدار چوہدری الماس، نائب تحصیلدار عمران صفدر، محمد اسلم نائب تحصیلدار، اصغر خان گرداور، عابد محمود پٹواری، امجد علوی پٹواری، اصغرسانگھی پٹواری اور عبدالستار پٹواری نے علاقہ کے مکینوں کی مدد،متاثرین کی رہائش او رکھانے کا انتظام سمیت نہر کے شگاف کو پُر کرنے کے لئے موقع پر بھاری مشینری منگوائی جس نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سدرہ سلیم، اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری کے ہمراہ محکمہ مال کے افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ خبریں