ضلع بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کےتحت 24009ملین روپے کی لاگت سے 133سکیمیں جبکہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کےتحت 15939 ملین روپےکی لاگت سے 49منصوبوں پر کام جاری ھے. تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے: عبدالغفار کالوکا ایم این اے
بہاولنگر( نمائندہ مقامی حکومت) ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی میاں عبد الغفار کالوکا وٹو نے ڈسڑکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ترتیب دیتے وقت منتخب نمائندوں سے مشاورت کی جائے اور ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔اجلاس میں ضلع بھر کی ترقیاتی سکیموں، پرائس کنٹرول اور خدمت آپ کی دہلیز پر کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 22-2021 کے تحت 133ترقیاتی اسکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 24009ملین روپے سے زائد ہے۔جبکہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 80نئی ترقیاتی سکیموں پر جلد کام شروع کیا جارہا ہے جن کا تخمینہ لاگت 7994ملین روپے سے زائد ہے۔اسی طرح 49ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 15939ملین روپے سے زائد ہے۔۔ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی میاں عبد الغفار کالوکا وٹو نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں. ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے کہا کہ تعمیراتی محکموں کے افسران فیلڈ میں جا کر ترقیاتی کاموں کا معائنہ کریں اور تمام ترقیاتی منصوبے اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں سستی اور غفلت نہ برتی جائے.ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں کرونا ویکسینیشن اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے بارے آگاہ کیا. اجلاس میں ڈی پی او محمد ظفر بزدار نے ضلع میں امن و امان کی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی.ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی بہاول نگر کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالغفار کالوکا وٹو، ٹکٹ ہولڈر چوہدری عبد اللہ وینس، سید ندیم زمان شاہ، ضلعی صدر تحریک انصاف ملک مظفر ۔ممتاز مہاروی، میاں طارق عثمان گدوکا، ، ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق، ڈی پی او محمد ظفر بزدار ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمران علی، ایکسین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد ظفر، سرکاری محکموں کے افسران موجود تھے۔