بہاول وکٹوریہ ہسپتال,نشتر ہسپتال ملتان میں الزائمر اور ڈیمنشیا کےخلاف آگاہی مہم کا آغاز،بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب,ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن نے مہم کا افتتاح کیا

ملتان(نمائندہ مقامی حکومت)بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے جنوبی پنجاب میں الزائمر اور ڈیمنشیا کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز کر دیاہے۔ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے اپنے حالیہ دورہ کے دوران انہوں نے اس مہم کا افتتاح کیا۔اسی مہم کے سلسلے میں ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن اے سی ایس سیکرٹریٹ ملتان ڈاکٹر محمد ابوبکر نے نشتر ہسپتال میں الزائمر اور ڈیمنشیا کے حوالے سے آگاہی مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد ابوبکر نے کہاالزائمر اور ڈیمنشیا کا مرض لوگوں کی یادداشت ، فیصلہ سازی اور سوچنے کی صلاحیتوں کو بری طرح متاثر کر دیتی ہے اور اس طرح کی بیماریوں کے مریض ڈپریشن، موڈ میں تبدیلی اور سماجی انحطاط کا شکار ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی کو الزائمر اور ڈیمنشیا کے مریضوں کی دیکھ بھال میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ ڈپٹی سیکرٹری نے کہا کہ ڈاکٹروں کی بھی بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے امراض میں مبتلا افراد کی تشخیص اور علاج دلجمعی کے ساتھ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بیگم ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور سے آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔اسی مہم کے تسلسل میں ملتان میں یہ مہم شروع کی جا رہی ہے اور ڈی جی خان میں بھی جلد اس کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں