ضلع بہاولنگر کے ارکان قومی اسمبلی وسابق ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیر اعظم کو اعزازی شیلڈ پیش کی

چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت ) ممبر قومی اسمبلی چوہدری نورالحسن تنویر صدر مسلم لیگ ن ڈویژن بہاولپور نے ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالغفار وٹو،وزیر اعظم کے پولیٹیکل اسسٹنٹ چوہدری کاشف محمود،سابق ارکان صوبائی اسمبلی ضلع بہاولنگر ڈاکٹر مظہر اقبال ہارون آباد،چوہدری ارشد لیڈرفورٹ عباس،میاں فدا حسین وٹو منچن آباد،رانا عبدالرؤف بہاولنگر،چوہدری محمد جمیل چشتیاں،چوہدری زاہد اکرم ڈاہرانوالہ کے ہمراہ کھڈیاں میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو ضلع بہاولنگر کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے ضلع بہاولنگر میں میگا پراجیکٹس بہاولنگر میڈیکل کالج کا قیام،رائس ریسرچ سنٹر،دانش بوائز،گرلز سکول چشتیاں کا قیام،ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیکر 500بیڈز کی توسیع،تحصیل ہسپتال چشتیاں میں ڈائلسز یونٹ،آرتھوپیڈک ہسپتال،دل وارڈ قائم کرنے،دیگر سرکاری ہسپتالوں،سکولز وکالجز کی اپ گریڈیشن،طلبا وطالبات کے کالجز کی تعمیرکے علاوہ اب مشرقی پنجاب کے دوردراز کے اضلاع قصور،اوکاڑہ،پاکپتن،ساہیوال سے بہاولنگرکو قومی شاہراہوں اور موٹرویز سے ملانے کیلئے علاقہ کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ 295کلومیٹر طویل موٹروے کی تعمیر کرنے کی منظوری،فنڈز کے اجراکے بعد اس منصوبے کا افتتاح کرنے کی عظیم خدمات پر اعزازی شیلڈ پیش کی۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اعزازی شیلڈ دینے پر ضلع بہاولنگر کے ارکان قومی اسمبلی وسابق ارکان صوبائی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں