وقتی طور پرجسمانی درد کو کم کرنے والی ادویات بعد میں بیماری کی صورت میں نقصان پہنچا سکتی ہیں،تحقیق

امریکی ہسپتال برائے اینستھیسیولوجسٹ سپیشل سرجری میں نئی تحقیق میں انکشاف ہو ا کہ انسانی آپریشن کے دوران وقتی طور پرجسمانی درد کو کم کرنے والی  ادویات بعد میں بیماری کی صورت میں نقصان پہنچا سکتی ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ نے نیو یارک شہر کے کلینیکل اینستھیسیولوجی پروفیسر ڈاکٹر سٹیفنی چینگ کی نئی تحقیق کے حوالے سے بتایا ہے کہ گھنٹوں پر محیط سرجری کے بعد بہت سے مریضوں کو درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ درد کش ادویات لینے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔اب نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ آپریشن کے دوران اکیوپنکچر کا استعمال کے خطرے کو بڑھائے بغیر اس درد کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔تاہم یہی وجہ ہے کہ ایسی صورتحال میں درد کو کم کرنے کے متبادل طریقے تلاش کرنے کی ضرورت پیدا ہوئی ۔انہوں نے کہا ہے کہ انسانی آپریشن کے دوران اکیوپنکچر کے استعمال سے درد کے احساس کو انتہائی کم کرنے کا ایک طریقہ کار ہے ،یہ طریقہ کار نفسیاتی و جسمانی پیچیدگیوں میں استعمال کیا جاتا ہے.

متعلقہ خبریں