لاہور (نمائندہ مقامی حکومت)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسان دوستی کی ایک اور مثال قائم کر تے ہوئے مختلف امراض میں مبتلا 3ہزار مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے سوا دو ارب روپےکےفنڈزجاری کردیے ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کوہیلر امپلانٹ کے 239 مستحق مریضوں کے علاج معالجے کے لیے 31 کروڑ 37 لاکھ روپے ، بون میرو کے 499 مستحق مریضوں کے لیے 62 کروڑ رویے -کینسر میں مبتلا مریضو ں کے 520 مستحق مریضوں کیلئے 26 کروڑ 33 لاکھ روپے کی امداد جاری کی گئی- امراض قلب کے 43 مریضوں کے لیے ایک کروڑ روپے -امراض جگر میں مبتلا 539 مریضوں کے علاج معالجے کے لیے وزیراعلیٰ صوابدیدی گرانٹ سے 48 کروڑ 41 لاکھ روپے -امراض گردہ میں مبتلا642 مریضوں کے لیے 18 کروڑ 34 لاکھ روپے، تلی بڑھننے کے مرض کے 16 کیسوں کیلئے 5 کروڑ 38 لاکھ روپے جبکہ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کے 164 کیس کیلئے 9 کروڑ 90 لاکھ روپے -اینزائم کے امراض میں مبتلا 16 مریضوں کیلئے 5 کروڑ 87 لاکھ -ہارمون مسائل میں مبتلا 7 کیس کیلئے 40 لاکھ روپے -ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا 8 مریضوں کیلئے 76 لاکھ روپے -لیکیومیا کے 2کیس کیلئے 10 لاکھ روپے -پارکنسن کے 11 مریضوں کے لیے دو کروڑ روپے -گنٹھیا کے 10 مریضوں کیلئے 47 لاکھ روپے اور دیگر مہلک امراض میں مبتلا افراد کے 113 کیس میں 12 کروڑ 37 لاکھ روپے کی چیف منسٹر صوابدیدی گرانٹ جاری کی گئی