خوراک انسان کابنیاددی حق ہے ، اسے تجارت کی جنس نہ سمجھا جائے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جمعرات کو کہا کہ خوراک انسان کابنیادی حق ہے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے فوڈ سسٹمز سمٹ کے موقع پر کہاکہ خوراک کو تجارت کی جنس نہ سمجھا جائے بلکہ یہ انسا نوں کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر روز کروڑوں لوگ بھوکے سوتے ہیں ،بچے بھوکے مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں 3 ارب لوگوں کو صحت مند غذا میسر نہیں ہے اور 2 ارب لوگوں کے وزن میں زیادتی اور 462ملین لوگ کم وزن ہیں جبکہ تقریبا ایک تہائی خوراک ضائع ہو جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلی عہدیدار نے حکومتوں اور کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ صحت مند غذا تک رسائی بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دنیا کو ایک ایسی جگہ بنانا چاہیے جہاں صحت مند اور غذائیت سے بھرپور خوراک دستیاب ہو اور ہمیں خوراک کا ایسا نظام متعارف کروانے کی ضرورت ہے جو تمام لوگوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے معاون ہو۔

متعلقہ خبریں