محکمہ تحفظ ماحول ننکانہ کا ماحولیاتی آگاہی مہم کا آغاز
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر موحولیاتی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ننکانہ چوہدری عبدالقیوم نے حکومتی ہدایت پر عمل کرتے عوام کو ماحولیاتی قوانین اور ماحول کے تحفظ سے آگاہی کیلئے شہریوں میں پمفلٹس تقسیم کیے، مزید برآں محکمہ ماحولیاتی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں ، کباڑ خانوں کی چیکنگ فیکٹریوں اور بھٹوں پر شجر کاری کر رہی ہیں خلاف ورزی پر 12 سے زائد ہسپتالوں کو نوٹسز جاری ہوئے ہسپتالوں کی غیر قانونی خرید و فروخت پر 5 کباڑخانوں پر مقدمات کا اندراج کیاگیا۔