سوئی ناردرن نےپنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس کی اوسط قیمت 150 فیصد سے زائد بڑھانے کی درخواست کردی

اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) یکم دسمبر کو لاہور میں درخواست کی عوامی سماعت کرے گا۔وہ گیس جو گھروں میں آ نہیں رہی ہے، اس کی قیمت بھی صرف بڑھانے کی نہیں بلکہ بڑے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔سوئی ناردرن نے اوگرا کو گیس کی اوسط قیمت میں 157 اعشاریہ 50 فیصد اضافے کی درخواست کردی ہے۔درخواست پر یکم دسمبر کو لاہور میں عوامی سماعت ہوگی، سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 907 روپے 75 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے۔سوئی ناردرن کےلیے گیس کی موجودہ اوسط قیمت 576 روپے 32 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، درخواست میں اسے بڑھاکر 1 ہزار 484 روپے 7 پیسے کرنے کا کہا ہے

متعلقہ خبریں