پانی کی مساوی بنیادوں پر تقسیم کو یقینی بنایا رہے ہیں:ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کراچی نور حسن جوکھیو

کراچی (نمائندہ مقامی حکومت) ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کراچی نورحسن جوکھیو نے کہا کہ پانی کو ضروریات زندگی میں سب سے اہم مقام حاصل ہے الحمد اللہ ہمارے ملک میں پانی کے ذخائر وافرمقدار میں ہے اور برسات بھی متواتر اپنے وقت پر ہو تی ہے لیکن مساوی تقسیم نہ ہو نے کے سبب مسائل جنم لیتے ہیں کراچی شہر کے مسائل بھی اسی نو عیت کے ہیں ہم نے اپنی حدود میں جہاں پانی کی لائین دستیاب ہیں وہاں مساوی بنیادوں پر فر اہمی آب کی تقسیم کو یقینی بنایا ہے اور اگر کوئی شکا یت علم میں آتی ہے تو اس پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے کچھ علاقوں میں واٹر بو رڈ کی لائین موجود نہیں ان علاقوں میں بورنگ اور ٹینکر سروس کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا ہے اس پر آنے والے تمام اخراجات ہمار ا ادارہ خود برداشت کرتا ہے ٹینکر سروس کو ہر صورت میں فعال رکھنا ہماری اولین تر جیع ہے کیو نکہ اگر کسی علاقے میں پانی کا مسئلہ نظر آتا ہے تو اسکیم کی تعمیر ومرمت کے دوران اہل علاقہ کو بروقت اس سے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔اس لئے ہمارے پاس جو ٹینکرز موجود ہیں انہیں خرابی ہو نے پر فوری طور پر بنوایا جا تا ہے فراہمی آب کے حوالے سے سب سے زیادہ اقدامات ضلع کونسل نے کیئے ہیں جس کے سبب اس سے پورے ملک میں امتیازی مقام حاصل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڈاپ آفس میں یو نین کونسل موئیدان کے ٹینکر پر کیئے جانے والے مرمتی کام کو چیک کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر ایاز حمید اللہ بلوچ،ڈسٹر کٹ انجینئرز ممتا زعلی زرداری،سید آصف شاہ،ڈائر یکٹر ایڈمن شریف شیخ،ایکیسین نور جمالی،اے ای ای وسیم آرائیں حاجی ابوبکر میمن، حاجی احمد بلوچ ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں