سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر نسلہ ٹاور کو گرانے کے حوالے سے ایک نجی کمپنی نے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا۔


کراچی(نمائندہ مقامی حکومت)نجی کمپنی کی جانب سے نسلہ ٹاور کی پری ڈیمولیشن کے خلاف کمشنر کراچی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرانے کا عمل انتہائی خطرناک ہے.خط میں کمشنر کراچی سے نجی کمپنی نے کہا ہے کہ بغیر حفاظتی اقدامات کے غیر پیشہ ورانہ طریقے سے عمارت کو توڑا گیا۔کمشنر کراچی کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر پیشہ ورانہ عمل سے نسلہ ٹاور کی کنٹرولڈ ڈیمولیشن کرنے سے بھی مسائل پیدا ہوں گے۔نجی کمپنی کا اپنے خط میں کمشنر کراچی سے مزید کہنا ہے کہ اس طرح ڈیمولیشن سے جانی اور مالی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔لکھے گئے خط میں کمشنر کراچی سے نجی کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ کمپنی اور طریقہ کار کے حتمی فیصلے تک نسلہ ٹاور کو گرانے کاسلسلہ روکا جائے.

متعلقہ خبریں