خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ولیج اور نیبرہُڈ کونسلوں کی متعدد خالی نشستوں پرضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق جن 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے ان میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت ، ڈی آئی خان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ،اپر دیر، لوئر دیر اور باجوڑ شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق 3 لاکھ 85 ہزار 8 سو 35 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے انتخابات کے لیے 256 پولنگ اسٹیشنز میں سے 159 کو حساس ترین اور 84 کو حساس قرار دیا گیا ہے

متعلقہ خبریں