پنجاب بھر کےقبرستانوں میں لائٹس، چار دیواریاں اور وضو خانے کو یقینی بنایا جائے: سیکرٹری بلدیات

لاہور (نمائندہ مقامی حکومت) سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے قبرستانوں میں لائٹس، چار دیواریاں اور وضو خانے بنانے کے لئے لوکل گورنمٹس کو پابند کردیا ہے۔سیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل کے حکم پر مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ رات کے وقت تدفین کے مسائل پر نوٹس لیتے ہوئے قبرستانوں کو روشن کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ ادا کرنے کے لئے شہریوں کو قبرستانوں میں وضو خانے بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے چیف آفیسرز، تحصیل میونسپل آفیسرز کو ہدایات پر فوری عمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہےجس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے قبرستانوں میں لائٹس، چار دیواریاں اور وضوخانے بنانے کے لئے لوکل گورنمٹس کو پابند کردیا ہے ۔

متعلقہ خبریں