پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت نے اپیل دائر کردی

 لاہور: پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کی حفاظتی ضمانت دینے کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل میں پرویز الٰہی، اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں  مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر حقائق کے منافی فیصلہ دیا ۔ متعلقہ  تحقیقات کرنے والے ادارے قانون کے مطابق پرویز الٰہی سے تفتیش کررہے ہیں۔ فیصلے میں سنگل بینچ نے قانونی تقاضوں کو نظر انداز کیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم  قرار دیتے ہوئے فیصلے کو فوری معطل کرنے کا حکم دے ۔

بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو خفیہ مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی ۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس مس عالیہ نیلم پر مشتمل بینچ کچھ دیر بعد پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کرے گا۔

متعلقہ خبریں