ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10گنا بڑھانے کا فیصلہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
بچوں کی ڈرائیونگ پر والد کیخلاف مقدمہ ہوگا۔دوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
لاہور (نمائندہ مقامی حکومت ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 10 گنا تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خود نکل کر شہر کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیتی ہوں،اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر والد ذمہ دارقرار مقدمہ درج ہوگا،گاڑی سے باہرخطرناک انداز سے لٹکتے سریا پر گاڑی بند کردی جائے گی،ون ویلنگ یا خطرناک طرز ڈرائیونگ پر مقدمہ درج ہوگا،بیدیاں اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹیں فوری دور کرنے کا حکم دے دیا۔پنجاب کے 372 اور لاہور کے 77 پوائنٹس کی ری ماڈلنگ پر غور کیا گیا۔ٹریفک چالان کے ساتھ ویڈیو اور تصویری ثبوت منسلک کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ٹریفک جام کی پیشگی نشاندہی کے لئے روڈ سائیڈ ڈیجیٹل سکرین لگانے کا حکم جاری کر دیا اوردوران ڈرائیونگ موبائل کے استعمال پر بھاری جرمانہ عائد کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا جبکہ بڑے روڈز کے اطراف میں سامان سے لدی ٹرالیاں کھڑی کرنے پر پابندی لگانے پر اتفاق رائے قائم کیا گیا،خراب یا بند ہیڈ لائٹسں کے ساتھ ڈرائیونگ پر سخت کارروائی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جایے گا۔ٹریفک پولیس کی پانچ کیٹگری بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔انفورسمنٹ آفیسر، ٹریفک ریگولیٹر، ایجوکیشن لائسنسنگ اور پبلک سروس آفیسر کی کیٹگری بنائی جائے گی۔شفافیت کے لئے ٹریفک وارڈن ان کیمرہ ٹریفک چالان کریں گے۔