ایف بی آر کا ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کی طرف سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر رکھی گئی ہے۔مقررہ تاریخ کے بعد ایک ہزار روپے یومیہ جرمانہ کیا جائے گا۔تنخواہ دار طبقے،کاروباری افراد یا ایسوسی ایشنز آف پرسن کو گوشوارے جمع کروانے ہوگئے، 5 سو مربع گز پراپرٹی یا فلیٹ مالکان اور سالانہ 6 لاکھ سے زائد آمدن والے تنخواہ دارطبقے کے لئے ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ضروری ہے۔ سالانہ 5 لاکھ سے زائد بجلی بل ادا کرنے والے صنعتی کاروباری صارفین کیلئے بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازم ہے۔ٹیکس کسی بھی ملک کی فلاح وبہبود کے لیے نہایت ضروری ہوتا ہے۔اس دفعہ ایف بی آر نے وزیر اعظم عمران خان کے عین ویژن کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی نگرانی میں ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے عوام میں ٹیکس کی اہمیت اور ملک کی میں ترقی ٹیکس کے کردار کے حوالے سے ایک بھر پور مہم چلائی جس میں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ عوام سے اپیل کرتے ہوئے نظرآئے۔
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ٹیکس کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا،ٹیکس دینے پر ہمیں اجر ملے گا،جب عوام ٹیکس دئے گئے تو ہمیں دوسرے لوگوں سے بھیک نہیں مانگنا پڑئے گئی۔ہمارے ملک میں زکوۃ اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنیوالے تو بے شمار لوگ ہیں لیکن ٹیکس کو بوجھ سمجھا جاتا ہے کہ ہم ٹیکس کیوں دئے ان کا کہنا تھا یہ بھی ایک صدقہ ہے جب ہم ٹیکس دئے گئے تو ہمارے ملک میں خوشحالی آئے گئی ترقی ہو گئی۔
ادکار شان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کسی بھی ملک کی معیشت میں بہت اہم کردار ادا کر تا ہے۔ سٹیج ایکٹر سخاوت ناز اور بلبلے ڈرامہ کے مشہور ادکار محمود اسلم اور نبیل نے بھی عوام کو بروقت ٹیکس جمع کروانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔
سینئرکالمسٹ اور ٹی وی اینکرجاوید چودہری نے اپنے انداز میں ٹیکس کی اہمیت کے بارئے میں بتاتے ہوئے کہا جس طرح گھرچلانے کے لیے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے اس طرح ملک چلانے کے لیے ٹیکس کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے ٹیکس دئے تاکہ ہمارا ملک چل سکے۔ ٹی وی اینکر صابر شاکر اور سینئرصحافی حنیف خالد نے عوام کی اس ذمہ داری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بطور پاکستانی یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ٹیکس کے ذریعے اپنے ملک کی معیشت کو مضبوط کریں۔
سپورٹس مین بھی ٹیکس کے میدان میں عوام کو کامیاب کروانے کے لیے ایف بی آر کے شانہ بشانہ ہیں پاکستان کے نامور کرکٹر سابق کپتان وسیم اکرم اورراشد لطیف،عبدالرازق،خرم منظور اور نسیم شاہ نے بھی عوام سے بروقت ٹیکس جمع کروانے کی اپیل کی ہے۔