ایف بی آر نےانکم ٹیکس گوشوارےجمع کروانےکی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کردی ہے
اسلام آباد(نمائندہ مقامی حکومت) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھادی گئی. انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی، مگر اب ایف بی آر کی جانب سے اس میں توسیع کرتے ہوئے 15 اکتوبر تک بڑھادی گئی ہے۔اس سے قبل ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرنز فائلنگ کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔ترجمان ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرن بروقت جمع نہ کروانے والےتاریخ میں توسیع کی انفرادی درخواست دے سکتے ہیں۔