بنگلہ دیش کا اِقتصادی ترقی میں پاکستان پر سبقت کا دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش نے پاکستان سے علیحدگی کے 50سال پورے ہونے پر میڈیا میں پاکستان کے ساتھ اپنا تقابلی جائزہ پیش کیا ہے جس کے مطابق معیشت کے تمام شعبوں میں بنگلہ دیش نےپاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق فی کس آمدنی بنگلہ دیش نے 2064ڈالر سالانہ اور پاکستان میں 1130ڈالر سالانہ لکھی ہے۔
جی ڈی پی گروتھ بنگلہ دیش میں 5.2اور پاکستان میں صفر اعشاریہ چار ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر بنگلہ دیش کے 42ارب ڈالر اور پاکستان کے 20اعشاریہ 8ارب ڈالر ہیں۔ لوگوں کی اوسط عمر بنگلہ دیش میں 72سال جبکہ پاکستان میں 67سال بتائی گئی ہے۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات کا تناسب بنگلہ دیش میں ایک ہزار میں پچیس اور پاکستان میں 59بتائی گئی ہے۔ پرائمری تعلیم حاصل کرنے والوں کی شرح بنگلہ دیش میں 98فیصد جبکہ پاکستان میں 72فیصد کلیم کی گئی ہے۔ اس معاشی تقابلی جائزہ کے آخر میں پرائیویٹ بینکوں کی تعداد بنگلہ دیش میں 44اور پاکستان میں 22لکھی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں