رواں مالی سال میں پنجاب حکومت غیرملکی قرض کی 62 ارب روپے کی قسط ادا کریگی
بجٹ دستاویزات کے مطابق مجموعی قرض میں 48 ارب کی قسط کے ساتھ 14 ارب روپے کاسود بھی شامل ہے۔نئے مالی سال کے پہلے تین ماہ میں حکومت 18 ارب روپے کی قسط ادا کرنے کے لیے تیاریاں کررہی ہے۔پہلے تین ماہ کی قسط پر پنجاب حکومت 13 ارب 23 کروڑ کے ساتھ4 ارب 85 کروڑ کا سود بھی دے گی۔ پنجاب پر مجموعی طور پر قرضوں کا حجم 945 ارب روپے سے زائد ہو چکا ہے اور اس قرض کی واپسی کے لیے مزید 30 سال اور درکار ہیں
پنجاب حکومت کی جانب سے غیرملکی بینکوں سے لیے گئے قرض پر شرح سود بڑھنے لگا، پنجاب حکومت پر رواں مال سال شرح سود کی مد میں 14 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔رواں مالی سال میں پنجاب حکومت غیرملکی بینکوں سے لیے گئے قرض کی 62 ارب روپے کی قسط ادا کرے گی