امید ہے وفاقی حکومت جلد بلدیاتی انتخابات کرائیگی : الیکشن کمشن
الیکشن کمشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پرامن کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات پر ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سراہتے ہیں۔ صوبائی حکومتوں، حکام وزارت دفاع اور کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسرز کے تعاون کو سراہتے ہیں۔ ووٹرز کے مشکور ہیں ووٹرز نے حق رائے دہی انتہائی شائستگی اور پرامن طریقے سے استعمال کیا۔ امید ہے کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں کے تعاون سے جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرائے گی۔