الیکشن کمشن اور وزرات سائنس کی ٹیکنکل کمیٹی کا اجلاس 15 ستمبر کو ہوگا
لیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات کا معاملہ،الیکشن کمیشن اور وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیکنکل کمیٹی کا اجلاس پندرہ ستمبر کو ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیم الیکشن کمیشن کے اعتراضات پر جواب دے گی،الیکشن ایکٹ مسترد ہونے کے باوجود ٹیکنیکل ٹیموں کا اجلاس ہوگا۔ذرائع وزرات سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق اجلاس میں وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 37 اعتراضات پر جواب دے گی،ای وی ایم پر الیکشن کمیشن کا اعتراضات میں سے 27الیکشن کمیشن کے استعداد جبکہ 10مشین سے متعلق ہے۔