کراچی میں ہونے والے کورنگی کنٹونمنٹ الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں پی پی پی کے امیدوار 177 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے
کراچی(نمائندہ مقامی حکومت) کراچی میں ہونے والے کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر گنتی کا عمل مکمل ہوگیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کورنگی کنٹونمنٹ میں 5 وارڈز تھے۔ پی پی پی امیدوار نے وارڈ نمبر 5 پر دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔