کراچی (نمائندہ خصوصی) عوامی امنگو ں کی تر جما نی کرتے ہوئے مسائل کا خاتمہ کیا جار ہے پیپلز پارٹی کی تاریخ رہی ہے کہ اس نے ہر وقت چاہے حالات جیسے بھی ہو عوام کا ساتھ دیا ہے آج ملک میں تاریخ ساز مہنگائی ہے صرف بلا ول بھٹو ہی اس پر آوازبلند کرر ہے ہیں وفاقی حکومت ریلیف دینے کے بجائے اہل وطن کو ہر سمت سے تکلیف دی رہی ہے ان کا بس نہیں چلتا کہ سانس لینے پر بھی ٹیکس لاگو کردیں بلا ول ہی تمام پاکستا نیوں کے لئے امید کی کرن ہیں ان ہی کی سر پر ستی میں حکومت سندھ مثالی کار کر دگی دیکھا رہی ہے صوبے بھر میں عوامی مفادات کے اقدامات برق رفتا ر ی سے کئیے جارہے ہیں اپنے حصے کی ذمے داری کو تمام اداروں کے ساتھ مل کرپورا کررہے ہیں ان خیالات کا اظہارمعاون خصوصی وزیر اعلی سندھ سلمان عبداللہ مراد نے ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل کراچی نو ر حسن جو کھیو کے ہمر اہ گلشن حدید میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر ایاز حمید اللہ بلوچ،ڈسٹر کٹ انجینئر سید آصف شاہ،ممتا زعلی زرداری،پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما میر عباس ٹالپور،آغا طارق پٹھان،امداد جو کھیو ودیگر بھی موجود تھے معاون خصوصی نے ایڈ منسٹر یٹر کے ہمراہ سٹر ک کی استر کاری کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے میٹریل کے معیار کو بھی چیک کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ کاوشوں سے علاقائی صورتحال کو بہتر بنا رہے ہیں اس میں جہاں انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون کررہی ہے وہی پارٹی سے وابستہ لو گ اپنی خدمات بے لوث انجام دے رہے ہیں، پورے صوبے میں وسائل کی کٹوتی کے باوجود ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے جو ہما رے وژن کی عکاسی ہے ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی اسکیم پر سائٹ انجینئر کی موجودگی انتہائی ضروری ہے اس لئے اس امر کو یقینی بنائے،موجودہ مہنگائی کی لہر سے ترقیاتی پلان شدید متاثر ہو رہے ہیں ان تما م امور کو بھی مانیٹر کرنا انجینئر ز کاکام ہے علاقے کی فلا ح وترقی کیلئے عملی میدان میں رہ کر اپنے فرض ادا کررہے ہیں تاکہ اہل علاقہ کی توقعات کو پورا کرے امیدکرتے ہیں کہ وہ کامیابی سے ہم کنار ہوںگے۔