میرا دفتر کسی کھلی کچہری سے کم نہیں،ڈپٹی میئر کراچی
سالڈ ویسٹ کو ذمہ داری دیکر ہم گھر نہیں بیٹھنے والے،سلمان عبداللہ مراد
عیدالاضحی آپریشن کو کامیاب کیا جائے گا اور خود شہر کا دورہ کرکے کاموں کا جائزہ لونگا،ڈپٹی میئر
تمام ٹائون اور یوسی چیئرمین کی مشاورت سے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا آپریشن کیا جائے گا،سلمان عبداللہ مراد
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کی روشنی میں جلد عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹائون کی سطح پر کھلی کچہریاں لگانے جارہا ہوں،ڈپٹی میئر کراچی
ہم عوامی لوگ ہیں عوام میں ہی رہینگے،میرے دروازے شہریوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں،ڈپٹی میئر کراچی کی سینئر صحافیوں سے گفتگو
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر آلائشیں اٹھانے کی ذمہ داری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو دیکر گھر نہیں بیٹھیں گے بلکہ خود شہر میں نکل کر آلائشیں اٹھانے کے کام کا معائنہ اور شکایات کا ازالہ کرینگے، تمام ٹاﺅنز اور یوسی چیئرمین کی مشاورت سے آلائشیں اٹھانے کا آپریشن کیا جائے گا۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے انتظامات کے لئے بلدیہ عظمی کراچی متحرک ہوچکی ہے ،سلمان عبداللہ مراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام ٹاﺅنز چیئرمین اور یوسی چیئرمین سے مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے ،ڈپٹی میئر کراچی کا ایک سوال کے جواب میں کہناتھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کیلئے وہ جلد ہی ٹاﺅن کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کرنے والے ہیں،انہوں نے کہا کہ اپنے اختیارات میں رہتے ہوئے شہریوں کی خدمت کرینگے اور عوام کے درمیان ہی رہینگے،سلمان مراد کا کہنا تھا کہ ان کا دفتر بھی ایک کھلی کچہری سے کم نہیں ہے ،جس شہری کو بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شکایات ہو وہ ان کے دفتر آسکتا ہے عوام کیلئے ان کے دروازے کھلے ہوئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی بلا رنگ ونسل اور سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔۔۔