پنجاب میں رواں سال ڈینگی کے 2711کنفرم مریض اور چار اموات رپورٹ ہو ئی ہیں،لاہور کےبعد راولپنڈی اور شیخوپورہ میں بھی ڈینگی کیسز میں اضافہ

تمام محکمے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے جاری کی گئی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں,ایس او پیزکی خلاف ورزی پرسخت کارروائی کاحکم۔چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل

لاہور(نمائندہ مقامی حکومت) چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کے دوران ڈینگی کی صورتحال اور مریضوں کیلئے طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ڈویژنل کمشنرز,ڈپٹی کمشنرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کیلئے لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے اورڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعائیت نہ برتی جائے۔ ایس او پیز پرعمل نہ کرنے والوں کیخلاف قانون کےمطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائےجبکہ تمام محکمے ڈینگی سے بچاؤ کیلئے جاری کی گئی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں،لیبارٹریوں سے کیس رپورٹ ہونے پر بروقت ریسپانس یقینی بنایا جائے۔جن اضلاع میں ڈینگی پھیلنے کا خطرہ ہے وہاں مائیکرو پلانز کے ذریعے لاروا تلف کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال ڈینگی کے2711کنفرم مریض اور چار اموات رپورٹ ہو ئی ہیں جبکہ لاہور کے بعد راولپنڈی اور شیخوپورہ میں بھی ڈینگی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجلاس میں بتایا کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں 340بیڈز پر مشتمل ڈینگی فیلڈ ہسپتال قائم کر دیا گیا ہےاور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کی جانیوالی کارروائی کےتحت گزشتہ ایک ماہ میں لاہور میں 16افراد کو گرفتاراور783 مقدمات درج کئے گئے۔صوبائی اجلاس میں صحت، صنعت کے محکموں کے سیکرٹریز، چیئرمین پی آئی ٹی بی، ڈی جی پی آر اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

متعلقہ خبریں