فیاض الحسن چوہان کو حکومت پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے ہٹادیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ایک اور اہم فیصلہ، فیاض الحسن چوہان کو حکومت پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔فیاض الحسن چوہان کی جگہ حسان خاور کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد حسان خاور کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔دوسری طرف فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اللہ پاک کی قسم مجھے عہدے سے ہٹانے کا علم نہیں، مجھے آپ پتہ چل رہا ہے کہ مجھے ہٹا دیا گیا، میں اچھی ترجمانی نہیں کرسکا، حسان خاور زیادہ اچھے طریقے سے ترجمانی کریں گے، یہ وزیر اعلی عثمان بزدار کا اختیار ہے جس کو چاہیں ترجمان بنائیں۔ یاد رہے کہ حسان خاور ڈیفیڈ سیڈ پراجیکٹ کا ٹیم لیڈر رہا، حسان خاور پنجاب تھرمل اینڈ پنجاب انرجی ہولڈنگ کمپنی میں بطور ڈائریکٹربھی رہے، حسان خاور پبلک پالیسی ریسرچر کے طورپر بھی کام کرتے رہے ہیں، حسان خاور وزیراعظم ٹاسک فورس برائے آسٹریٹی اینڈ گورنمنٹ ری اسٹریکچرنگ میں بھی کام کرتے رہے۔