وزیر اعلی نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی ایپ اور 7/ 24 ہیلپ لائن کے علاؤہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں قائم مرکز مال کا بھی افتتاح کیا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے او پی سی پنجاب میں قائم نادرا سنٹر کا بھی وزٹ کیا اور کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اب او پی سی پنجاب سے اراضی دستاویزات بھی حاصل کر سکیں گے اور اراضی ریکارڈ تک رسائی سے اوورسیز پاکستانیوں کو بے پناہ سہولت ملے گی۔