لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)صوبائی محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بوائز اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 بجکر 45 سے دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گرلز اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 بجکر 30 منٹ سے دوپہر 2 بجکر 15 منٹ ہوں گے۔محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ والے اسکول صبح 8 بجکر 30 سے 12بجکر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق دوسری شفٹ میں اسکولوں میں دن 1 بجے سے شام 5 بجے تک تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا