لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سےپارٹی صدراورقائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ٹیلی فون پر مشاورت. پاکستان مسلم لیگ(ن) کےقائد کی ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کے فیصلےکی توثیق قائدین کا ملک کی دیگر اپوزیشن جماعتوں کےساتھ مل کر حکومت کےخلاف احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات دلانے کے لئے گھروں سے نکلنا ہوگا، رہنماؤں کا اتفاق.ملک بھر میں احتجاج اور احتجاجی ریلیاں و مارچ ہوں گے