لاہور پولیس نے پولیو ورکز سے بدکلامی اور بدسلوکی کرنے والا ایک اور ملزم گرفتارلیا
لاہور (مقامی حکومت) لاہور پولیس نے پولیو ورکز سے بدکلامی اور بدسلوکی کرنے والا ایک اور ملزم گرفتارلیا۔تفصیلات کے مطابق محمد علی نامی ملزم نے پولیو ورکر سے بدکلامی اور گالم گلوچ کیا۔ملزم کے خلاف تھانہ غازی آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شہر کی 169 یونین کونسلز میں 06 ہزار 327 پولیو ٹیموں کیلئے سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔مجموعی طور پر 496 موٹرسائیکل دستے اور 83 موبائل پٹرولنگ یونٹس تعینات کئے گئے ہیں۔ہر تھانے کی سطح پر پولیس ٹیموں کیساتھ فوکل پرسنز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔