بلوچستان کا مستقبل شاندار، سی پیک بڑی کامیابی ہے، ڈاکٹر نواز ناصر
لاہور(نمائندہ خصوصی)بلوچستان کا مستقبل شاندار اور سی پیک خطے کیلئے گیم چینجر اور پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے سینئر رہنماڈاکٹر نواز ناصر اپنی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے کیا۔ڈاکٹر نواز ناصر کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی،کنٹرولر 24 نیوز احمد ولید،خالد قیوم ،صدر سی پی این ای کاظم خان ، سینئر صحافی، کالم نویس و اینکر پرسن نعیم ثاقب ،آصف عفان، یاسین خان ، حسن رضا ، ، خالد قیوم ، محمد الیاس ، نصیر احمد ، راؤ شاہد ، جواد عباسی ، سماجی رہنما امیر علی اعوان پروفیسر ڈاکٹر شبیر سرور،اعظم ملک،ضیاءالرحمن،ترہب اصغر ، سردار جمیل ناصر سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر ناصر نواز کا کہنا تھا کہ گوادر پورے خطے کی ترقی کیلئے اہم ثابت ہوگا۔ گوادر بندرگاہ کا کردارملک کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا جہاں سرمایہ کاری و تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاران مواقعوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔