غیر ملکی کمپنیوں کی چھٹی، پہلی پاکستانی کمپنی دی موورز کیب نے سروس شروع کر دی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستانی شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے پہلی پاکستانی کمپنی The Movers Cab نے اپنی سروسز کا آغاز کر دیا۔ سی ای او عبدالغفار علی ضیا اور فرنچائز اونر علی رحمن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی کیب سروس دی موورز نے اپنی سروسز کا آغاز کر دیا ہے ، اس ضمن میں لاہور فرنچائز کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او عبد الغفار علی ضیاء کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنیاں پاکستان سے زر مبادلہ کما کر باہر لے جاتی ہیں جبکہ یہ پہلی پاکستانی کمپنی ہوگی جو شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا باعث بھی بنے گی ، ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ملک میں بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے اور گی اور روزگار کے کئی مواقع پیدا ہوں گے۔