محکمہ بلدیات میں ان لسٹمنٹ کی شرط ختم، نوٹیفکیشن جاری
سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے تمام ٹھیکیداروں کو برابری کے حقوق دیکر ان لسٹمنٹ کی شرط ختم کردی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے کنٹریکٹرز کا راستہ روک کر چند بااثر ٹھیکیداروں نے اپنی اجارہ داری قائم کررکھی تھی۔کنٹریکٹرز کو ریلیف دیتے ہوئے ٹھیکوں کیلئے بڈ میں حصہ لینے کے لئے ان لسٹمنٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کے احکامات کےمطابق پی ای سی سے رجسٹرڈ اور مطلوبہ تجربہ کی حامل فرموں کو ٹھیکوں میں بڈ ڈالنے کی اجازت دے دی گئی ہے ،سیکرٹری بلدیات کے حکم پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ اہل رجسٹرڈ فرموں کے آنے سے ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکوں کے حصول کیلئے مقابلہ بڑھے گا، کرپشن میں کمی آئی گی اور اچھے کنٹریکٹرز سامنے آئیں گے۔