لاہور کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات: الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹیں اور پولنگ اسکیم جاری کر دی
الیکشن کمیشن نے لاہور میں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کیلئے ووٹر لسٹیں اور پولنگ اسکیم جاری کردی ہیں۔ لاہور کی بیس وارڈز میں 5 لاکھ 99 ہزار 3 سو 97 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ذرائع کے مطابق لاہور کی بیس وارڈز کی خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزاڑ 541 ہے، والٹن بورڈ میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 94 ہے اور لاہور کینٹ بورڈ میں ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 3 ہے۔اس کے علاوہ لاہور کے دو کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کےلیے کل 357 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، والٹن بورڈ میں 236 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جن میں 184 مشترکہ ہوں گے اور لاہور کینٹ بورڈ میں کل 121 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جن میں 87 مشترکہ ہوں گے۔لاہور کے دو کنٹونمنٹ بورڈ میں 1082 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔والٹن بورڈ میں 726، جبکہ کینٹ بورڈ میں 336 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ لاہور کی بیس وارڈز میں پولنگ کا عمل 12 ستمبر کو ہوگا۔