ایل ڈی اے سٹی کمرشل پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی اکتوبر میں ہوگی
لاہور( )لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایل ڈی اے سٹی سکیم کے کمرشل پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی اکتوبرکے مہینے میں ہوگی۔ قرعہ انداز ی میں شامل ہونے کے لیے 12789درخواستیں ایل ڈی اے کو موصول ہو چکی ہیں اور کل 7516درخواست گزار چالان فیس جمع کرواچکے ہیں۔پانچ مرلے کیٹیگری میں 3176درخواست گزاروں نے چالان فیس جمع کروائی ہے۔سات مرلے کیٹیگری میں2619درخواست گزاروں نے چالان فیس جمع کروائی،دس مرلہ کیٹیگری میں 845درخواست گزاروں نے چالان فیس جمع کروائی اور 15مرلے کیٹیگری میں 876درخواست گزارچالان فیس جمع کرواچکے ہیں۔ایل ڈی اے سٹی سکیم کے کمرشل پلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے کی جائے گی