ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران والدین تحفظ ایکٹ آرڈینینس کے تحت حقداروں کو انکا حق دلوانے کے لئے پیش پیش۔
نصر اللہ خان کی درخواست پر اے سی ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچے، نصر اللہ خان نے اپنے بیٹے سے گھر خالی کروانے کے لئے DC آفس میں درخواست دی تھی۔ جس پر اُسکے بیٹے کو گھر خالی کرنے کی مہلت دی گئی، جس پر اُس نےعمل نہیں کیا جسکی بناء پر آج قبضہ واپس لے کر گھر کےاصل مالک کےحوالے کر دیا گیا۔ بزرگ والدین اور قبضہ مافیا سے ستائے ہوئے افراد کے لیے ڈی سی لاہور صف اول میں داد رسی کے لیے پرعزم۔ نصر اللہ خان نے گھر کا قبضہ دلوانے پر ڈی سی لاہور کا شکریہ بھی ادا کیا۔