ضلعی انتظامیہ پشاور کی محکمہ ماحولیات کے ہمراہ کارروائی
انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں پلاسٹک پولیتھین فیکٹری سیل۔6200 کلو پلاسٹک پولیتھین بیگز برآمد۔کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود اور ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے محکمہ ماحولیات کے افسران کے ہمراہ انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں پلاسٹک پولیتھین بیگز بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارتے ہوئے موقع سے 6200 کلو پلاسٹک پولیتھین بیگز سرکاری تحویل میں لے کر فیکٹری کو سیل کرتے ہوئے منیجرکوگرفتار کر لیا۔ گرفتار منیجر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ پولیتھین پلاسٹک شاپنگ بیگ پر صوبائی حکومت نے پابند ی عائد کی ہوئی ہے اور ضلعی انتظامیہ پشاور ان احکامات کی روشنی میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاورکیپٹن (ر) خالد محمود نے تاجر برادری کو خبر دار کیا ہے کہ وہ پولیتھین پلاسٹک شاپنگ بیگ کی خرید و فروخت نہ کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں موقع پر موجود پلاسٹک شاپنگ بیگ کو قبضے میں لیتے ہوئے مالکان کو جیل بھی بھجوایا جائے گا اور اس ضمن میں تمام انتظامی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشاورکے مطابق پلاسٹک پولیتھین بیگز کے خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی