ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) بلوچستان نے مطالبات کی منظوری کےلیے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کردیا

کوئٹہ(نمائندہ مقامی حکومت)کوئٹہ میں وائی ڈی اے بلوچستان کی جنرل باڈی کا سول اسپتال میں اجلاس ہوا۔
ترجمان وائی ڈی اے کے مطابق اجلاس میں مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی لائحہ عمل کی منظوری دی گئی ترجمان کے مطابق صوبے بھر کے اسپتالوں میں او پی ڈی صبح 8 سے10 بجے تک معطل رہیں گی۔ترجمان وائی ڈی اے کے مطابق احتجاج مریضوں اور ڈاکٹروں کو درپیش مسائل کے سدباب کے لئے کیا جارہا ہے۔ترجمان کے مطابق حکومت نے ہفتے کے اندر مطالبات تسلیم نہ کیے تو اگلے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان ہوگا.

متعلقہ خبریں