جہلم(نمائندہ مقامی حکومت)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم میں القادر یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم عمران خان کا ایک اور تحفہ ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ القادر یونیورسٹی جہلم سوشل سائنسز میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے یہ ایسی عالمی درسگاہ بنے جس میں تصوف، اسلام اور سائنس کے اسکالرز پیدا ہوں۔