گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیرِ اعلی سردار عثما ن بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل (2 اپریل کو) طلب کر لیا


لاہور(نمائندہ مقامی حکومت)گورنر پنجاب نے وزیرِ اعظم عمران خان سے حتمی اجازت بھی لی۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل (2 اپریل کو) طلب کر لیا۔اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے کے معاملے پر گورنر پنجاب چوہدری سرور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی معاملات کو دیکھتے ہوئے عثمان بزدار کے استعفے پر غور کیا گیا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے استعفے سے متعلق ہدایات دیں۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گورنر پنجاب عثمان بزدار سے مل کر قانونی تقاضے پورے کر چکے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو پرویز الہٰی سے ملاقات اور نمبر گیم کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

متعلقہ خبریں