اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد کی گھٹیا حرکت: تعینات ہوتے ہی سابقہ اسسٹنٹ کمشنر کے نام کی تختی ہٹوا دی
وزیرآباد (نمائندہ مقامی حکومت) وزیر آباد میں حالیہ تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر نے سابقہ اسسٹنٹ کمشنر کے نام کی تختی ہٹا کر اپنے نام کی تختی لگوالی ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں تعینات ھونے والے اسسٹنٹ کمشنر خالد عباس سیال نے اپنے پیشرو ابراہیم ارباب کے نام سے لگی ہوئی تختی کو ھٹوا کر اپنے نام کی تختی لگوا کر پرچم کشائی کی تقریب کی ۔
There are lows and then there are LOWS 😂 pic.twitter.com/SFxFxsWOD9
— Muhammad Ibrahim Arbab (@iamibrahimarbab) August 16, 2022
سابقہ اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم ارباب نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں اسسٹنٹ کمشنر خالد عباس سیال کی اس حرکت کو انتہائی گھٹیا قرار دیا ہے ۔