اب پاکستان میں ٹیکس اکٹھا کرئے گئے خواجہ سرا

،دنیا بھر میں ٹیکس نادہندگان سے رقم نکلوانے کے لیے محکمہ ٹیکسیشن کے اہلکار مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان میں اکثر گھروں کے باہر تالے لگائے جاتے ہیں یا نوٹس چسپاں کیے جاتے ہیں۔ لیکن پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے ٹیکس نادہندگان کے گھروں کے باہر تالے لگے اور نہ ہی نوٹس چسپاں کیے گئے بلکہ خواجہ سرا ٹیکس کی رقم نکلوانے کے لیے اُن کے گیٹ پر پہنچ گئے۔ہاں جی اب ٹیکس اکٹھا کرئے گئے خواجہ سرا اور وہ اب اپنے مخصوص انداز میں گھنٹیاں بجاتے تالیاں بجاتے لوگوں کے گھروں باہر آواز لگاتے ان خواجہ سراوں کو محمکہ ایکسائز اور ٹیکسیشن نے بھرتی کیا ہے خاص اسی کام کے لیے، ٹیکس وصولی کے لیے خواجہ سراؤں کی خدمات لینے والے اس پائلٹ پراجیکٹ کو ڈی جی خان میں محکمہ پنجاب کے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد آصف نے شروع کیا ہے۔
ٹیکس اکٹھا کرنے کے موقع پر خواجہ سراؤں کے ہاتھ میں ایک نوٹس ہوتا ہے اور وہ گھنٹی بجا کر یا دروازہ کھڑکا کر باہر نکل کر آنے والی خاتون یا مرد کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ آپ کی اس جائیداد پر اتنا ٹیکس بنتا ہے، اس پر سرچارج کی رقم کتنی بنتی ہے اور ٹیکس ادا نہ کرنے کے صورت میں ہوگئی گرفتاری

متعلقہ خبریں