شمالی آئر لینڈ نے مقامی حکومتوں کے کونسلرز کے لیے ضابطہ اخلاق متعارف کروادیا
شمالی آئر لینڈ(سوشل میڈیا رپورٹ) لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کے تحت شمالی آئرلینڈ کی حکومت نے مقامی حکومتوں کے کونسلرز کے لیے ناردرن آئرلینڈ لوکل گورنمنٹ کوڈ آف کنڈکٹ فار کونسلرز کے تحت ایک اخلاقی فریم ورک کی منظوری دی ہے جس کے تحت مقامی کونسلرز کے خلاف آنے والی شکایات کی ناصرف تحقیقات کی جائیں گی بلکہ اس پر خاطر خواہ ایکشن بھی لیا جائےگا لیکن اس سے پہلے متعلقہ کونسلرز کو شکایت کی تفصیل اور لگائے جانے والے تمام الزامات کی تفاصیل لوکل گورنمنٹ کمشنر برائے معیارات کی جانب سے مہیا کی جائیں گی اور کونسلرز کو شکایت کے باقاعدہ جواب داخل کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔ مذکورہ ضابطہ اخلاق لوکل گورنمنٹ ایتھیکل سٹینڈرڈز کے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔