کینیڈا میں بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ لگ گئی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا میں 1100 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہے، کیلووانا اور برٹش کولمبیا میں جنگلات کی آگ تیزی سے پھیلنے لگی ہے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق آگ سے 13.2ہیکٹر رقبہ جل کر خاکستر ہو چکا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ دہائی کی بدترین آگ قرار دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے جنوبی اور شمالی حصے میں جولائی میں سب سے زیادہ گرم درجہ حرارت تھا، جو 37 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

متعلقہ خبریں